اتوار, دسمبر 15

آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کے معاملے پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کے آپس میں معاملات طے ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو پیرکو ریلیو کردیا جائیگا۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق علی ناصر رضوی منگل کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔علی ناصر رضوی اس وقت ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہیکہ آئندہ پنجاب سیکوئی افسر درکار ہو تو وزیراعلی سے پیشگی اجازت لینا ہوگی، اس حوالے سے حکومت پنجاب نے وزارت داخلہ کو انتباہ جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا مقف ہیکہ پنجاب میں پہلے ہی افسران کی کمی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اپنے افسران سے استفادہ کرے۔

Leave A Reply

Exit mobile version