ہفتہ, دسمبر 14

اسلام آباد: تھانہ مارگلہ کی حدود سے سعودی شہری کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس نے سعودی سفارت خانے کی جانب سے شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جس میں ایک شخص کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست کے مطابق عبدالوحد شاہد نامی ملزم نے سعودی شہری حنان عبداللہ البشر کو ایف ایٹ سے اغوا کیا ۔ غیر ملکی شہری کو اغوا کار سے فوری بازیاب کرایا جائے ۔تھانہ مارگلہ پولیس نے سعودی سفارت خانے کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی۔

Leave A Reply

Exit mobile version