سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی حساس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد کرلیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی 24اور 25اپریل کی درمیانی شب کی گئی۔
سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے جن میں شناخت سہیل (سرغنہ)، عظمتو اور حاجی گل عرف زرکاوی کے ناموں سے ہوئی۔
یاد رہے کہ اس کارروائی سے ایک روز قبل بھی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کیے، انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا جہاں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرا آپریشن ڈیرہ اسمعیل میں کیا گیا جہاں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پیر, جنوری 6
تازہ ترین
- اسرائیلی فورسز کی بمباری، ایک دن میں 88فلسطینی شہید
- اعتماد میں نہیں لیا جارہا،پی پی کی پھر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی
- کُرم واقعہ کا سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ، ضلع میں دفعہ 144نافذ
- محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان
- ہمارا بیانیہ بڑا کلیئر، عمران خان سمیت تمام کارکنان کو رہا کیا جائے: عمر ایوب
- گورنر سندھ کا کراچی انٹر بورڈ کے نتائج پر طلبہ کے عدم اطمینان کا نوٹس
- کرم: امن معاہدے کے باوجود سڑکیں بند، اشیائے ضروریہ کی قلت
- 26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کے 250 کارکنان کی ضمانتیں منظور
- دعا ہے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں: فیصل کریم کنڈی
- بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں 9 مئی بار بار ہوگا: عظمیٰ بخاری
- ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے: علی امین گنڈاپور
- پاکستان امن کا داعی، عالمی تنازعات کے حل میں کلیدی کردار اداکر ےگا: عاصم افتخار