اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
صحافیوں سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں غیر قانونی رہائشی غیر ملکیوں کا ڈیٹا پہلے سے موجود ہے ۔ آئی جی اسلام آباد غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف کمر کس لیں۔
انہوں نے کہا کہ جن غیر ملکیوں کے پاس کارڈ موجود ہیں، ان کے لیے 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ 3 ماہ کے بعد ان کو بھی جانا پڑے گا۔ چائنیز کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہمیں بہت زیادہ ہیں۔ اس حوالے سے چائینز کے ساتھ مل کر بہتر لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔ اسلحہ لائسنس کے اجرا پر سپریم کورٹ کے احکامات پر پابندی عائد ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے آن ارائیول ویزا سسٹم ہو۔ ایف آئی اے، امیگریشن پاسپورٹ اور پولیس کو ری ویمپ کریں گے۔ ٹویٹر کے حوالے سے مزید کچھ وقت درکار ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ 3 ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی حالت تبدیل کریں گے۔ پولیس اسٹیشنز میں بہتری لائی جائے گی۔ اسلام آباد کے ٹریفک کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس پر یقین رکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ طاقت آنے جانے والی چیز ہے۔ میں نے بطور وزیراعلی اور نہ اب بطور وزیر داخلہ کبھی پولیس کو گھروں میں خواتین سے بدتمیزی کے احکامات نہیں دیے۔ نیشنل فرانزک لیب اسلام آباد کے لیے کام کا بھی آغاز کر دیا ہے جو بہت تاخیر کا شکار ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نیکٹا کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا ۔ 5 ماہ تک کی تاخیر سے عوام کو پاسپورٹ مل رہے ہیں ، ان مسائل سے آگاہ ہوں، جلد اس محکمے کو ٹھیک کریں گے ۔ شہباز شریف سے ہمیشہ اچھے تعلقات ہیں، وہ بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ میڈیا پر شہباز شریف اور میرے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی