اتوار, ستمبر 8

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ میچوں پر مشتمل سیرز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کا آغاز شام 7 بجکر 30 منٹ پر ہوگا، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سیریز میں کیوی ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔پاکستان ٹیم آج کے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ کیوی ٹیم کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز ہوں گی۔

Leave A Reply

Exit mobile version