اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کیے ، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے شبہ میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل از وقت حراست میں لے سکے گی، وفاقی کابینہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی ۔ذرائع نے بتایا کہ انسداددہشتگردی ایکٹ1997میں سیکشن ڈبل ون ڈبل ای کی ترمیم کیلئے قانون سازی ہوگی، سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کیخلاف مزید موثر آپریشن کیلئے قانونی تحفظ ملے گا، خفیہ اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔کابینہ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹیز جامع تحقیقات کریں گی اور دہشتگردوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں گی، قومی سلامتی کیلئے خطرات کے حامل افراد کو حراست میں لیا جاسکے گا، دہشت گرد سرگرمیوں کے شبہ میں مشتبہ افراد کو قبل از وقت حراست میں لیاجاسکے گا۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔