اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی سوشل میڈیا مہم کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں۔جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس بابر ستار کے جج بننے کے بعد ان کے بچوں نے پاکستان سکونت اختیار کی، جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ کا اس وقت کے چیف جسٹس کو علم تھا۔ جسٹس بابر ستار کی والدہ 1992 سے اسکول چلا رہی ہیں، جوکہ جسٹس بابر ستار کی لیگل فرم اسکول کی لیگل ایڈوائزر تھی اور فیس وصول کی۔
جسٹس بابر ستار نے پاکستان اور امریکا میں جائیداد ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کر رکھے ہیں، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل فرد کی وجہ سے جسٹس بابر ستار کو امریکا کا مستقل ریزیڈنسی کارڈ ملا تھا لیکن 2005 میں امریکی نوکری چھوڑ کر وہ پاکستان آئے اور تب سے ملک میں ہی کام کر رہے ہیں۔
جسٹس بابر ستار کے جتنے بھی اثاثے ہیں وہ ان کو ورثے میں ملے یا خود لیے جو ان کی وکالت کے دوران کے ہیں لیکن جج بننے کے بعد انہوں نے کوئی رئیل اسٹیٹ اثاثہ نہیں بنایا، جسٹس بابر ستار کسی بھی کاروبار کی مینجمنٹ کے ساتھ نہیں ہیں اور نہ ایسا کوئی کیس سنا جس میں اس کی فیملی کا مفاد ہو۔
بدھ, مارچ 12
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔