سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 0-4 سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔
ملائیشیا کے شہر اپوہ میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے تھا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کے خلاف عمدہ مووز بنائے اور اچھے اٹیک کیے۔
پاکستان نے کھیل کے تیسرے ہی منٹ میں حنان شاہد کے فیلڈ گول کے ذریعے برتری حاصل کی، دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے 2 گول بنائے، 24ویں منٹ میں ارشد لیاقت اور 27ویں منٹ میں غضنفر علی نے گول کیے، تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔
پاکستان نے میچ کا چوتھا اور آخری گول چوتھے کوارٹر میں کیا جو سفیان نے پنالٹی کارنر پر بنایا۔
ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 7 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گی ۔
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4-5 کے اسکور سے مات دی تھی۔
اتوار, نومبر 10
تازہ ترین
- فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں : عظمیٰ بخاری
- کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ آگئی
- پی ٹی آئی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والا شہری گرفتار
- لسبیلہ : بس اور ٹریکٹر میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی
- علامہ اقبال کا 147 واں یوم ولادت ، مزاراقبال پرگارڈزتبدیلی کی پروقارتقریب
- وزیر اعظم کا ’ بجلی سہولت پیکیج ‘ کا اعلان
- بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے پاکستان آنے سے انکار
- تحریک انتشاراین آراو کیلئے ملکی امن وامان داؤ پر لگا رہی ہے : عطا اللہ تارڑ
- سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں اضافہ
- چینی شہریوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعظم
- آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ
- تحریک انصاف کے تین رکنی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات