گلوکار ابرارالحق نے خود پر تنقید کرنے والی اداکارہ مشی خان کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عین ممکن ہے کہ بولی وڈ میں کام کی پیش کش ملنے پر مشی خان خوشی سے ہی فوت ہوجاتیں۔
ابرارالحق نے یوٹیوب پر ویڈیو پر جاری کردہ ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں جب بتایا کہ انہیں ماضی میں بولی وڈ میں کترینہ کیف کے ساتھ کام کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے آفر مسترد کردی تو لوگوں نے ان کا بڑا مذاق اڑایا۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ ان کی بات پر سب سے زیادہ مذاق پرانی اداکارہ مشی خان نے اڑایا اور انہوں نے اس طرح کے جملے استعمال کیے جن سے انہیں کافی تکلیف پہنچی۔ابرارالحق نے مشی خان کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان پر اس طرح تنقید کی، جیسے وہ پاکستانی ہی نہ ہوں۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے نہ تو کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی تھی اور نہ ہی انہوں نے کوئی جماعت چھوڑی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 12 سال قبل بھی بولی وڈ میں کام کی پیش کش پر بات کی تھی، جس کا کلپ بھی موجود ہے۔
گلوکار نے سوال اٹھایا کہ دوسرے لوگوں کو کیا لگتا ہے کہ انہیں کبھی بھارت میں میوزک کنسرٹ کی پیش کش نہیں ہوئی ہوگی؟انہوں نے واضح کیا کہ ان کے لیے بھارت میں کام کرنے کی پیش کش کوئی معنی نہیں رکھتی، وہ اپنے ملک میں بہت سارے ہسپتال بنا سکتے ہیں، بہت سارے لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں، ان کا یہاں کام کرنا ہی ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
ابرار الحق نے مشی خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عین ممکن ہے کہ اداکارہ کے لیے بھارت میں کام کرنے کی پیش کش بڑی معنی رکھتی ہو۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عین ممکن ہے کہ مشی خان بولی وڈ میں کام کی پیش کش ملنے پر خوشی سے ہی مر جائیں۔
ابرار الحق کا مزید کہنا تھا کہ یہ کتنی مزاحیہ اور دلچسپ بات ہوگی کہ مشی خان بولی وڈ میں کام کرنے کی پیش کش پر ہی فوت ہوجائیں۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں