اتوار, دسمبر 15

سینیئر اداکارہ مشی خان نے ابرارالحق کی جانب سے تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوکار ان کے بولی وڈ میں کام کی پیش کش پر خوشی سے مرنے کی بات نہ کریں، جن کی موت جب لکھی ہوگی، وہ تب مرے گا۔
حال ہی میں ابرارالحق نے مشی خان پر تنقید کرتے ہوئے مختصر ویڈیو جاری کی تھی اور کہا تھا کہ اگر مشی خان کو بولی وڈ سے کام کی پیش کش ہوتی تو وہ آفر سن کر ہی فوت ہوجاتیں۔
ابرارالحق کی ویڈیو کے بعد مشی خان نے بھی انہیں جواب دیتے ہوئے مختصر ویڈیو جاری کردی، جس میں مشی خان نے یہ بھی بتایا کہ تقریبا 30 سال قبل 1996 میں جب ابرارالحق کو کوئی نہیں جانتا تھا تب ان کے ایک میوزیکل کنسرٹ کے لیے کراچی سے اداکارہ کو لاہور میزبانی کے لیے بلایا گیا تھا۔
انہوں نے گلوکار کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تب وہ بطور استاد ملازمت کرتے تھے جب کہ مشی خان کو اس وقت بھی دنیا جانتی تھی۔اداکارہ نے دعوی کیا کہ انہوں نے اسی میوزیکل کنسرٹ میں تیس سال قبل گلوکار کو اس وقت حوصلہ دیا جب انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ابرالحق ان کے بولی وڈ میں کام کی پیش کش پر خوشی سے مرنے کی بات نہ کریں، جن کی موت جب لکھی ہوگی، وہ تب مرے گا اور ایسی بات نہیں کہ وہ خوشی سے ہی مر جائیں گی۔

Leave A Reply

Exit mobile version