کھانسی کی سنگینی ہر فرد کی مجموعی صحت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ عام طور پر کھانسی جان لیوا نہیں ہوتی۔ تاہم بعض شدید حالات میں کھانسی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
ذیل میں کچھ ایسی طبی حالتیں درج کی جارہی ہیں جس میں اگر فوری علاج نہ کرایا جائے تو کھانسی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے:
صحت سے متعلق دیگر مسائل: پہلے سے دمہ، کرونک آبسٹرکٹیو پلمونیری ڈیزیز (سی او پی ڈی) یا پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا افراد میں کھانسی سے مرنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
نمونیا: بخار، سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات کے ساتھ ساتھ مسلسل کھانسی کی حالت نمونیا کی نشاندہی کر سکتی ہے اور علاج میں غفلت برتنے والوں بالخصوص بزرگ اور کمزور مدافعتی افراد کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔
کالی کھانسی (Pertussis): شاذ و نادر صورتوں میں خاص طور پر نوزائیدہ بچوں اور چھوٹے بچوں میں کالی کھانسی سنگین پیچیدگیاں جیسے نمونیا، دورے، دماغی نقصان اور انتہائی کیسز میں موت کا باعث بن سکتی ہے۔
سانس لینے کے دوران پیچیدگیاں: سانس لینے کے دوران کھائے یا پی جانے والی غذا پھیپھڑوں میں اور سانس کی نالی میں داخل ہوسکتی ہے جو کہ شدید کھانسی، دم گھٹنے اور ایسپریشن نمونیا کا باعث بن سکتی ہے۔
نظام تنفسی کا انفیکشن: سیور ایکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم (ایس اے آر ایس)، مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم (ایم ای آر ایس) یا انفلوئنزا جیسے انفیکشن کی شدید علامتوں میں مسلسل کھانسی بھی شامل ہے جو کہ سنگین صورتوں میں سانس بند ہوجانے کا سبب بن سکتی ہے۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب