اتوار, دسمبر 15

خیبرپختونخوا اسمبلی میں رواں مالی سال کے لیے 113 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا جب کہ اپوزیشن نے انتہائی عجلت میں اجلاس بلانے پر اعتراض کیا۔
خیبرپختونخوااسمبلی میں رواں مالی 2023،24کے لیے 113 سو ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا، 3 سو ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور جاری اخراجات کے لیے ایک ہزار ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
اجلاس میں مالی سال 23-2022 کے 306ارب روپے کاضمنی بجٹ بھی پیش کردیا گیا، اپوزیشن لیڈر نے بجٹ اجلاس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی ماہ سے اسمبلی کو تالے لگے تھے، اتنے شارٹ نوٹس پر اجلاس نہیں بلایا جاتا، بجٹ کی منظوری ایسی نہیں ہوتی، ایک طریقہ کار ہے اس پر عمل ہونا چاہیے۔
بجٹ میں صوبائی حکومت نے صحت کارڈکی مد میں 75لاکھ گھرانوں کے لیے 26ارب روپے، خواتین اور معذروں کے لیے احساس پیکج کے تحت ڈیڑھ ارب روپے رکھے ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران وفاق سے 9 واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرانے سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

Leave A Reply

Exit mobile version