ویانا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کھانے میں اوپر سے نمک چھڑکنا معدے کے کینسر کے امکانات میں خطرناک حد تک اضافہ کر سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف ویانا میں قائم سینٹر فار پبلک ہیلتھ کے محققین نے یو کے بائیو بینک سے حاصل ہونے والے 4 لاکھ 71 ہزار 144 برطانوی افراد کے ڈیٹا کا معائنہ کیا۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جنہوں نے اپنے کھانوں میں نمک کا اضافہ کیا تھا ان میں نمک احتیاط سے چھڑکنے والوں کے مقابلے میں معدے کے کینسر کے خطرات 41 فی صد زیادہ تھے۔
ماضی میں چین، جاپان اور کوریا میں کیے جانے والے مطالعوں میں نمکین غذاں اور معدے کے کینسر کے درمیان تعلق دیکھا گیا تھا لیکن یہ پہلی تحقیق ہے جس میں مغرب کے کسی ملک میں رہنے والوں میں یہ تعلق دیکھا گیا ہے۔
اگرچہ آسٹریا میں کی جانے والی تحقیق محض مشاہداتی تھی، لیکن ماضی کے مطالعوں میں بتایا جا چکا ہے کہ اضافی نمک معدے میں موجود حفاظتی پرت کو ختم کرسکتی ہے جس سے بافت کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور کینسر زدہ متغیرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف ویانا سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ مصنفہ سلمی کرونسٹینر-گچیو کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ کھانے میں نمک کی اضافی مقدار اور معدے کے کینسر کے درمیان تعلق مغربی ممالک میں بھی پایا جاتاہے۔
محققین کے مطابق بظاہر کھانے پر تھوڑا سا نمک چھڑک لینے میں کچھ نقصان نہیں دِکھائی دیتا لیکن مستقل بنیادوں پر یہ عمل صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔