وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں ، ان کے پاس نواز شریف کی لیڈرشپ اور ان کا وسیع ترین حکومتی معاملات کا تجربہ ہے ۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں جو بھی پروجیکٹ لاونچ کرتی ہیں باقی صوبے ان کو فالو کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ، اللہ کی شان ہے جس صوبے کے پاس تنخواہوں دینے کے پیسے نہیں ہوتے وہ اب ہمیں مشورے دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی کا صحت کارڈ فراڈ کارڈ تھا ، جس میں کرپشن کی عجیب و غریب کہانیاں دیکھنے کو ملیں ، پنجاب حکومت صحت کارڈ کو مزید بہتر کر کے نئے سرے سے شروع کرنے جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف اپنی قابلیت اور مہارت کے گر پنجاب میں دکھانے کی بجائے خیبر پختونخواہ میں دکھائیں ، اپنے وزیراعلی کو عقل اور شعور بھی دیں، اگرعقل یا شعور دکان سے ملتے تو آپ کے وزیراعلی کو خرید کر بطور تحفہ لازمی تحفہ ارسال کر دیتے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا