پاکستانی اداکارہ یمنی زیدی دوران شوٹنگ سیڑھیوں سے بری طرح پھسل کر زخمی ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اداکارہ یمنی زیدی کی شوٹنگ کے دوران کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انھیں خوبصورت جوڑا اور لمبی ہیل پہنے سیڑھیوں سے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو ان کے نئے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کی ہے، تاہم اسی دوران اداکارہ کو سیڑھیوں پر ہیل کی وجہ سے توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے اوربری طرح پھسلتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
جس کے بعد ویڈیو میں اداکارہ کو انھیں سیڑھیوں سے دوبارہ اترتے اور شوٹنگ مکمل کرتے بھی دکھایا گیا۔
اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری کے مطابق حال ہی میں جو ویڈیو شیئر کی گئی، بظاہر یہ بہت خطرناک لگ رہی ہے، یہ باعث شرمندگی تو تھا لیکن تکلیف دہ نہیں تھا۔
اداکارہ نے لکھا کہ اس خطرناک حادثے میں مجھے ہلکی سی خراش آئی تھی باقی میں بالکل ٹھیک تھی اور اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اگلے ہی لمحے یہ سین ریکارڈ کروا لیا۔
اسٹوری میں یمنی زیدی واضح کیا کہ صدقے کی طاقت ہی ہے جس نے مجھے اس حادثے میں محفوظ رکھا۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا