اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے کی سہولت کا آغاز کردیا۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ایس ایس پی ٹریفک سرفراز ورک کی ہدایات کی روشنی میں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، لارنر پرمٹ، متبادل لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تین جدید ترین سہولیات سے آراستہ گاڑیاں تیار کر گئی ہیں۔
ان گاڑیوں میں دو کاونٹرز جدید لیپ ٹاپ یو پی ایس بیک اپ جنریٹر پرنٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔
خصوصی وفاقی تعلیمی اداروں کالجوں، یونیورسٹیوں، پبلک پارکوں اور جسمانی معذور افراد کے ساتھ ساتھ 70 برس سے زائد عمر کے افراد کے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت دی گئی ہے۔
گزشتہ روز ڈرائیونگ سہولت سینٹر وین میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکاروں عمران اور فواد نے آبپارہ مارکیٹ کے قریب شہریوں کی معاونت کی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے اپنے لائسنسز بنوائے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اس سہولت کے آغاز سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے، حکام بالا کو ان سہولت سینٹر کی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔
گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت کو مزید بہتر بنایا جائے اور مساجد، ہسپتالوں اور ضلعی کچہری میں سہولت دی جائے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے پی آر او محمد نویس کا کہنا تھا کہ سہولت کی مزید بہتری کے ساتھ ساتھ شہریوں میں عوامی آگاہی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب