اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے ہاکی کا کھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا اور قوم گواہی دے رہی ہے کہ ہاکی ٹیم ہاری نہیں بلکہ جیتی ہے۔
اسلام آباد میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام ہاکی کے میدان میں آپ نے بلند کیا، آج میں مہمان خصوصی نہیں ہاکی ٹیم کے لوگ ہیں، ہمارے نوجوان نے جو کامیابی سے جھنڈے گاڑے اس پر میں سب کو مبارکبا پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ پوری قوم گواہی دے رہی ہے کہ آپ فائنل میں ہارے نہیں جیتے ہیں، عوام منتظر تھی کہ کب وہ آپ کو دیکھ کر صلاح الدین کو یاد کریں گے تو وہ دن دوبارہ آنا شروع ہوگئے ہیں، یہ آپ کی محنت کا نتیجہ ہے، ہار جیت ہوتی ہے لیکن جیسے اپنا مقابلہ کیا وہ ااپ کی ہار نہیں بلکہ آنے والے دنوں میں جیت کی نوید ہے۔
شہباز شریف نے اذلان شاہ ٹورنامنٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم کی یہ کارکردگی مستقبل کی جیت کی نوید ہے، ڈیڑھ دو دہائیوں سے ہاکی کا کھیل انحطاط پذیر تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، ہاکی کے کھیل کی بہتری کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دورِ حکومت میں 16 ماہ ہمارے لیے انتہائی مشکل تھے، ان مشکل حالات میں بھی ہم نے ملکی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیا۔
واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم دوسرے نمبر پر آئی تھی، فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

Leave A Reply

Exit mobile version