دار چینی ویسے تو کھانوں میں مصالحے کے طور پر استعمال ہونے والی ایک معروف غذا ہے تاہم اس کے فوائد اس سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔دارچینی ایک خوشبودار مصالحہ ہے جس کے صحت کے لحاظ سے بہت سے فوائد ہیں جو ہماری مجموعی صحت کے لیے درج ذیل فوائد فراہم کرتا ہے۔
1) صحتِ قلب
دار چینی دل کی صحت کیلئے کافی مفید ہے۔ مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ درج ذیل حالتوں میں مدد دے سکتی ہے:خون کی نالیوں کو آرام دہ حالت میں رکھنا۔۔بلڈ پریشر کو کم کرنا۔۔ایچ ڈی ایل کی سطح بڑھانا۔۔خون کی صحت بخش گردش کو فروغ دینا۔۔خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنا
2) جلد کی صحت
دار چینی کولیجن کی پیداوار میں مدد دیتی ہے۔ کولیجن ایک پروٹین ہے جو آپ کے جسم کے بہت سے حصوں بشمول آپ کی جلد کے لیے ایک بنیادی جز ہے۔ کولیجن کھال میں لچک کو بڑھاتا ہے اور ہائیڈریشن کو بہتر کرتا ہے جس سے آپ کی جلد خوبصورت اور صحت مند رہتی ہے۔
3) بالوں کی نشوونما میں اضافہ
ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ دار چینی کا تیل بالوں کو لمبا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ دار چینی میں موجود cinnamaldehyde کی وجہ سے ہے۔ یہ cinnamaldehyde بالوں کی جڑ میں خون کے بہا اور گردش کو بہتر بناتا ہے۔ دار چینی میں ایک اور مرکب procyanidin بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نشوونما سے منسلک ہے۔
4) ذیابیطس کی علامات کو بہتر کرنے میں معاون
دار چینی خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ دار چینی کل پلازما گلوکوز کو کم کرتی ہے اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتی ہے۔
5) وزن کم کرنے میں معاون
دار چینی کمر کی چربی کو کم کرکے وزن میں کمی باعث بنتی ہے۔ ایک تحقیق میں پایا گیا کہ تین ماہ تک روزانہ 10 گرام (5 چائے کے چمچ) دار چینی کا پاڈر لینے کے بعد شرکا میں 0.7 فیصد چربی میں کمی اور 1.1 فیصد پٹھوں میں مضبوطی دیکھنے میں آئی۔
6) سوزش کو کم کرتا ہے
دار چینی کا استعمال جوڑوں کی سوجن کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ ایک مطالعہ بتاتا ہے کہ یہ مصالحہ درج ذیل حالتوں میں مثبت کردار ادا کرتا ہے جیسے:۔۔دمہ۔۔السر۔۔معدے اور آنتوں کی بیماری۔۔گٹھیا۔۔کینسر۔۔دل کی بیماری
7) فلو کی علامات میں بہتری
اگرچہ یہ زکام یا فلو کا علاج نہیں ہے لیکن اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی وجہ سے متاثرہ شخص میں آرام لاسکتا ہے۔ دار چینی کی چائے مدافعتی نظام کو کو تقویت دینے میں مدد کر سکتی ہے۔
8) معدے کے مسائل کو دور کرتا ہے۔
دار چینی میں catechin نامی ایک مرکب ہوتا ہے۔ 2017 کے ایک مطالعہ کے مطابق یہ مرکب سوزش والی آنتوں کی بیماری (آئی بی ڈی) کیلئے مفید ہے۔ یہ درج ذیل حالتوں میں بھی فائدہ مند ہے:۔۔متلی۔۔اسہال۔۔بدہضمی۔۔پیٹ کا درد
9) انسداد کینسر کی خصوصیات
دار چینی انسداد کینسر کی خصوصیات کی بھی حامل ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ دار چینی کا عرق کینسر کے خلیوں کو ختم کرتا ہے۔ یہ کینسر کے خلیوں کو جسم کے دوسرے حصوں میں پھیلنے سے روکنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
10) دماغی افعال میں بہتری
2021 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق دار چینی کا عرق دماغ پر لگی چوٹ کے بعد یادداشت کی کمی کو بحال کرسکتا ہے۔ 2016 کے بھی ایک مطالعے سے معلوم ہوا کہ دار چینی یادداشت کی نئی سرے سے تشکیل اور سیکھنے کے عمل میں بھی مدد کرتی ہے۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔