آزاد کشمیر میں مظاہرے کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق پولیس کے سب انسپکٹر عدنان قریشی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔ رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر عدنان قریشی کو پشت پر گولی لگی ، ان کو گولی کندھے کے اوپر لگی اور دل کے قریب سے نکلی۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ نے الزام لگایا ہے کہ سب انسپکٹر کی موت پولیس کی فائرنگ سے ہوئی ، سب انسپکٹر کو گولی پشت سے لگی اور پیچھے پولیس فورس تھی۔
ایس ایس پی میرپور کا کہنا ہے کہ کیس پر تحقیقات ہورہی ہے ، جلد حقائق سامنے لائیں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے باعث متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے، فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر جاں بحق ہوا تھا۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار