پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے ایک سال بعد ٹیریان کیس نئے سرے سے سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے سرے سے سماعت کے لیے کیس مقرر کرنا بانی پی ٹی آئی کو ناحق جیل میں رکھنے کامنصوبہ ہے۔ توشہ خانہ، سائفر اور القادر ٹرسٹ کے بعد ایک اور مقدمے سے امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں۔ ججز پر دباؤ کے انکشاف کے بعد کارروائی آگے بڑھانے کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز باقی نہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عدت اور ٹیریان جیسے مقدمات کا اندراج اخلاقی پستی کی علامت ہے، ٹیریان کیس کا مدعی آج تک نامعلوم ہے، ریاستی وکلا کی خصوصی سرپرستی حاصل ہے۔
ترجمان کا کہنا ہیکہ نیا بینچ تشکیل دے کر ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کے خلاف اپنا تعصب عیاں کیا گیا۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ کا نام ظاہر نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پرنا اہلی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں 3 رکنی نیا لارجر بینچ تشکیل دیا ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر،جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی لارجربینچ میں شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجربینچ کیس کی سماعت 21 مئی کو کریگا۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب