اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار845میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 6سے 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
ملک میں بجلی کی طلب 24ہزار 500جبکہ پیداوار 18ہزار 655میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 5ہزار میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 975، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 8ہزار 350، ونڈ پاور پلانٹس سے 790میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
اسی طرح سولر پاور پلانٹس سے200، بگاس سے 140اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3ہزار 200میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version