تہران : ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونیوالے صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات جاری ہیں، ان کی تدفین آج مشہد میں کی جائے گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق بیرجند میں آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد موجود ہے جس کے بعد ابراہیم رئیسی کی تدفین آج مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی۔
ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی نمازِ جنازہ کل تہران میں ادا کی گئی تھی، ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی ۔
قبل ازیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران لائی گئیں، ایئرپورٹ پر جاں بحق ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی آخری رسومات کا آغاز منگل کے روز ایرانی شہر تبریز سے ہوا جس میں ہزاروں افراد شامل تھے۔ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے پانچ روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے اور نائب صدر 68 سالہ محمد مخبر کو 28 جون کو ہونے والے انتخابات تک نگراں صدر مقرر کیا ہے۔
واضح رہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ کا ہیلی کاپٹر ایران کے شمال مغرب میں واقع مشرقی آذربائیجان کے صوبے میں 19 مئی کو پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں تمام افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔