پشاور: لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران پی ٹی آئی ایم پی اے نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر فیڈرز چلوا دیے۔ترجمان پیسکو کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی نے مظاہرین کے ساتھ پیسکو رحمن بابا گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کیا اور مظاہرین کے ساتھ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور زبردستی فیڈرز چلوائے۔مظاہرین نے زبردستی 9فیڈرز چلوائے جو ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں ۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (پیسکو)ترجمان کے مطابق آن کرائے گئے فیڈرز میں ہزارخوانی، یکاتوت، اخون آباد، نیو چمکنی، سوڑیزئی بالا، شالوذان اور قلندرآباد شامل ہیں ۔ مذکورہ فیڈرز پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لاسز 80فیصد سے زائد ہیں اور پیسکو کی جانب سے مذکورہ فیڈرز پر لاسز کم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی اور پیسکو اہل کاروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے نتیجے میں رحمن بابا گرڈ اسٹیشن سے ہزار خوانی اور دیگر علاقوں کو بجلی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ مذاکرات میں طے پایا کہ 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔
مذاکرات کے دوران رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی کی جانب سے کنڈا سسٹم ختم کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، جس کے بعد فضل الہی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا اور مظاہرین واپس چلے گئے۔
دریں اثنا ایکسین عالم زیب نے بتایا کہ ہم علاقے میں لوڈشیڈنگ کم کررہے ہیں۔ علاقہ عمائدین بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی فضل الہی نے کہا کہ واپڈا بھی ہمارا محکمہ ہے، واپڈا کے ساتھ اسٹاف کی کمی بھی ہے ۔ ہم علاقے سے کنڈا کلچر اور بجلی کی چوری ختم کریں گے۔ واپڈا ماہانہ بنیادوں پر بلز کا اجرا یقینی بنائے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں