ہفتہ, دسمبر 14

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت کیس میں عدالتی معاون مقرر کردیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل عدالت عالیہ کے لارجر بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی گئی ، وقاص ملک ایڈووکیٹ ، صحافی مطیع اللہ جان اور طلعت حسین کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے ، آئندہ سماعت سے قبل فریقین اپنے جواب عدالت میں جمع کرائیں ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ پیمرا وقاص ملک کے انٹرویوز کا ٹرانسکرپٹ تیار کرے اور آئندہ سماعت سے قبل عدالت میں جمع کرائے۔ عدالت نے سینئر صحافی حامد میر ، صدر پی ایف یو جے ، سینئر قانون دان احمر بلال صوفی اور سید احمد حسن شاہ کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے توہینِ عدالت کیس کی آئندہ سماعت 30 مئی کو مقرر کردی۔

Leave A Reply

Exit mobile version