خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دسواں اجلاس جاری ہے جس سے وزیراعظم شہباز شریف خطاب کر رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار ، وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیف سیکریٹریز سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہیں۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، عسکری قیادت نے بھی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا، فوجی اور سول افسران ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق ملکرکام کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سعودی عرب اور یو اے ای کے دورے کیے، دورہ متحدہ عرب امارات کارگر ثابت ہوا، فوجی اور سول افسران ایس آئی ایف سی سے متعلق ملکرکام کررہے ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی افادیت بڑھتی جارہی ہے، ایس آئی ایف سی کی کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری سے متعلق بہترین کردار ادا کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زرعی ملک کی پیداوار بڑھانے کے لیے محنت کرنا ہوگی، نوجوانوں کو آئی ٹی میں موقع فراہم کرناہماری ترجیح ہے، کھربوں روپے کے خزانے چھپے ہیں جنہیں استعمال میں لانا ہے، ریکوڈک منصوبے پر ایس آئی ایف سی نے شاندار کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای نے پاکستان میں10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، سعودی عرب نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، ملکی ترقی اور خوشحالی کیلیے جو بھی کام کرے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے لیے معاہدہ ہوگیا ہے، پاکستانی قوم جری اور ہمت والی ہے۔اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ اس میں عرب امارات کے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔
بدھ, فروری 5
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق