وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے ریلیف کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے 10ویں اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کی نمائندگی کے لیے اجلاس میں شرکت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ ضم شدہ اضلاع میں ٹیکس اس بجٹ میں نہیں لگایاجائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے ریلیف کے لیے ہر حد تک جائیں گے، خیبرپختونخوا میں فلاحی بجٹ دیا ہے، عوام کو ریلیف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے مطالبہ ہے ہمارے صوبے کے فنڈز فوری ادا کریں، اپنا کام بھی کریں گے اور ایس آئی ایف سی کے تحت بھی حاضر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس لگانے کی مخالفت کی، کان کنی کے شعبے میں اصلاحات کرکے ریونیو بڑھایاجاسکتاہے۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا 10واں اجلاس ہوا تھا جس میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار ، وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیف سیکریٹریز سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہوئے تھے۔
بدھ, جولائی 9
تازہ ترین
- پنجاب میں ترقیاتی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے، ٹیم کو شاباش دیتی ہوں: مریم نواز
- سب تحریک پر فوکس کریں، سلیمان اور قاسم بھی حصہ لینا چاہتے ہیں: علیمہ خان
- غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی تیاری، رفح کے ملبے پر کیمپ قائم کرنے کا حکم
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم