آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنرل عاصم منیر نے 19 مئی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت اور سوگوار خاندانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد بغیری سے گفتگو میں سید عاصم منیر نے کہا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے، دونوں رہنماں سمیت دیگر کے انتقال سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا، پاک فوج کے تمام رینکس مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعاگو ہیں۔
آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کی افواج تمام مواقع پر ایک ساتھ کھڑی ہیں۔
ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے دکھ کی گھری میں ساتھ دینے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا