اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 681 میگاواٹ ہے اور اس طرح سے بجلی کا شارٹ فال 5ہزار319میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
ملک میں پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جب کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ اسی طرح نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 980 میگاواٹ اور ونڈ پاور پلانٹس سے 780 میگاواٹ پیدا ہورہی ہے۔سولر پاور پلانٹس سے198، بگاس سے 133اورنیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 1سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version