لاہور:پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے الگ بیرکس مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پنجاب کے سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ بھکاری مافیا جیل کی ہوا کھائے گا اور قانون اپنا راستہ لے گا۔
علاوہ ازیں سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کا دورہ کیا اور جیل میں ملاقاتیوں کے کمرے، کچن، جیل ہسپتال، مرد اور خواتین کے بیرکس کا معائنہ کیا، انہوں نے جیل میں کھانے کا معیار چیک کیا اور فوڈ اتھارٹی کو ماہانہ سرپرائز وزٹ کی ہدایت کی۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی جیلوں میں ملاقاتیوں کے کمروں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے موسم میں ملاقاتی کمرے میں ایئر کنڈیشنڈ کا استعمال کیا جائے، جیلوں میں ملاقاتی کمروں کو انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈیزائن کرے اور ملاقاتیوں کو تمام سہولتیں دی جائیں۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی ہیلتھ سکریننگ، پرائیویٹ کنسلٹنٹ سے جیل عملے کو کھانے کی تیاری اور صحت بخش پریکٹس بارے تربیت دلوانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ جیلوں کے کچن میں حفضان صحت کے اصولوں کے مطابق فوڈ گریڈ برتن استعمال کیے جائیں۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔