اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے نیب ترامیم کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھا کہ خان صاحب آپ خود دلائل دینا چاہیں گے یا خواجہ حارث پر انحصار کریں گے؟
عمران خان نے جواب دیا کہ سر میں آدھہ گھنٹہ دلائل دینا چاہتا ہوں مجھے تیاری کیلئے مواد ملتا ہے نہ ہی وکلا سے ملاقات کرنے دی جاتی ہے، سر میری قانونی ٹیم سے ملاقات کرائی جائے، پتا نہیں پھر مجھے آپ سے بات کرنے کا موقع ملے یا نہ ملے، 8 فروری کو ملک میں بڑا ڈاکا مارا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بات اس وقت نہ کریں ہم ابھی نیب ترامیم والا کیس سن رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری دو درخواستیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق ہیں وہ آپ کے پاس موجود ہیں وہ سن لیں۔چیف جسٹس نے بانی پی ٹی ائی سے پوچھا اس میں آپ کے وکیل کون ہیں؟ تو عمران خان نے جواب دیا کہ میرے وکیل حامد خان ہیں۔
قاضی فائز عیسی نے کہا کہ حامد خان ایک سینیئر وکیل ہیں انہیں ملک سے باہر جانا تھا تو انہیں ایک مقدمے میں ان کی مرضی کی تاریخ دی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب جیل میں ون ونڈو آپریشن ہے جس کو ایک کرنل صاحب چلاتے ہیں، آپ ان کو آرڈر کریں کہ میری قانونی ٹیم سے ملاقات کروانے دیں، وہ میری قانونی ٹیم سے ملاقات کرنے نہیں دیتے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو کیس کا مکمل ریکارڈ آج ہی فراہم کرنے کی ہدایت کردی اور حکم دیا کہ وکلا کی ان سے ملاقات کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ایڈووکیٹ خواجہ حارث کے ساتھ دو وکلا جائیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ امید ہے خواجہ حارث کو گرفتار نہیں کرلیا جائے گا۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔