اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 10جون کو بجٹ پیش کریں گے۔
آئندہ وفاقی ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تجویز پیش، منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں آئی ایم ایف شرائط کو شامل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ خزانہ نے عوام دوست بجٹ کی تیاری پر قائم مقام صدر کو بریفنگ دی۔
قائم مقام صدر سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version