ریاض: سعودی حکومت حج انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے اور اس برس حاجیوں کو شدت گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے شیلٹرز کے علاوہ سڑکوں پر سفید رنگ کا پینٹ بھی کیا جا رہا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق عرفات میں جھلسا دینے والی دھوپ کو جذب کرنے والا سفید رنگ مسجد نمرہ کی اطراف کی سڑکوں پر کیا جا رہا ہے۔ جس سے تپش کی تمازت کم ہوگی اور عازمینِ حج تپتی دھوپ میں پیدل آسانی سے چل سکیں گے۔
یہ منصوبہ سعودی عرب کی روڈز جنرل اتھارٹی نے تیار کیا تھا۔ اس سفید رنگ کے خصوصی پینٹ سے درجہ حرارت میں 20 ڈگری سیلسیس کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔
روڈز جنرل اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ اس پینٹ کو خصوصی طور پر ایسے کیمیکلز سے تیار کیا گیا ہے جن میں سورج کی شعاعوں کو جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نمرہ کے آس پاس 25 ہزار مربع میٹر پر محیط سڑکوں پر پینٹ کیا گیا ہے۔ یہ وہ راستے ہیں جہاں سے حاجی میدان عرفات کی جانب جائیں گے۔
یاد رہے کہ عرفات میں ہی گزشتہ برس سفید رنگ کا یہ پینٹ سڑکوں پر پیدل چلنے کے نشانات زیبر کراسنگ پر تجرباتی بنیاد پر کیا گیا تھا جس کے شاندار نتائج نکلے تھے اور درجہ حرارت میں 15 ڈگری تک کمی ہوئی تھی۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم