وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین جیسی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے، ہمیں ترقی کے لیے چین کی جدوجہد سے سیکھنا چاہیے۔
پاک چائنا فرینڈشپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کی پیداواری صلاحیت سے پوری دنیا واقف ہے، چین نے مختصر ترین وقت میں جتنی تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کی منازل طے کی ہیں، یہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ہمیں چین کی جدوجہد سے سیکھنا چاہیے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چائنا فرینڈشپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب کرنا میں اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔ میں نے 1981 میں پہلی مرتبہ چین کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات پیدا کررہی ہے۔ چین میں سینٹرلائزڈ پلاننگ سسٹم ہے، چین نے قلیل عرصے میں ترقی کی جو منازل طے کی ہیں، ان تجربات سے پاکستان کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے اور ہم اس سے استفادہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی باشندوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو ہم خود سے زیادہ تحفظ دیں گے۔ آج کی دنیا چین کے بغیر ایک قدم بھی آگے نہیں چل سکتی۔ چینی مصنوعات کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔ چین کی سالانہ تجارت کا حجم کھربوں ڈالر کا ہے جب کہ پاکستان کی سالانہ تجارت کا حجم 30 سے 40 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کا آئی ٹی اور اے آئی ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت بلند مقام ہے۔ چین اور پاکستان کا اسپیس پروگرام میں باہمی تعاون شاندار ہے۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی