غزہ میں اقوام متحدہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائلوں کے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو 244 دن گزر گئے اور معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے، غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سب سے بڑا حامی بھارت ہے جو کہ مودی کی مسلمان دشمنی کا ثبوت ہے، فلسطین میں قائم اقوام متحدہ کے نصریت میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بہیمانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 معصوم فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حملے میں اسرائیل نے بھارتی ساختہ میزائل سے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جو کہ میزائل پر لگے میڈ ان انڈیا لیبل سے واضح ہے۔ جنوری 2024 میں بھارتی دفاعی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے اسرائیل کو گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد فراہم کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی دوسری برآمدگی بھی زیر غور ہے، رواں سال بھی اڈانی گروپ کے ڈرون بھارت سے اسرائیل بھیجے گئے تھے جو غزہ میں نہتے مسلمانوں پر استعمال کیے گئے۔
فلسطین میں بھارتی میزائلوں کا استعمال واضح کرتا ہے کہ بھارت اسرائیل کا یہ گٹھ جوڑ دنیا کو ایک خطرناک جنگ میں دھکیل رہا ہے ایسے میں غزہ سے شروع ہونے والی جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے گی جو گریٹر اسرائیل کے ایجنڈے کے لیے ناگزیر ہے، تاریخ سے ثابت ہے کہ اسرائیل کی ہر جنگ کا مقصد مسلمانوں کے مزید علاقے ہڑپ کرنا تھا، مودی کا اکھنڈ بھارت اور گریٹر اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم