اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں نشانِ پاکستان کا ایوارڈ عطا کردیا۔
اس حوالے سے ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزرا، اراکین پارلیمنٹ، سفارت کاروں اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔
صدر مملکت نے یہ ایوارڈ انہیں پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور فلاح کے لیے کردار ادا کرنے پر دیا گیا، یہ ایوارڈ انہیں کمرشل بینکنگ، مائیکرو فنانس، انشورنس، پائیدار سیاحت اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں قائدانہ کردار کے اعتراف میں دیا گیا، آغا خان ترقیاتی نیٹ ورک نے پاکستان میں تقریبا 5 کروڑ افراد کو مالیاتی خدمات تک رسائی بھی فراہم کی ہے۔
بعد ازاں پرنس رحیم آغا خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین حبیب بینک لمیٹڈ سلطان علی الانہ اور اعلی سرکاری افسران نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
صدر مملکت کو پاکستانی عوام کی فلاح کیلئے مختلف شعبوں میں آغا خان نیٹ ورک کے کردار اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔ صدر مملکت نے پاکستان آنے پر پرنس رحیم آغا خان کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی تعلیمی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں آغا خان خاندان کے کردار کو سراہا۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔