ہفتہ, دسمبر 14

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چین کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے اظہار کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے سوال اٹھایا کہ انٹیلی جنس کی ناکامی کا کون ذمے دار ہے پوچھاجائے؟پاکستان کی سالمیت کے لیے سب کو مل کر کام کرناہوگا۔

عمر ایوب نے نیب کے 179میگا کرپشن کیسز میں نصف بند یاختم کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں آصف زرداری ، فریال تالپور، نواز شریف، شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور شرجیل میمن سمیت دیگر افراد کوڈرائی کلین کرنے کےلیے خصوصی تبدیلیاں کی گئیں۔

اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی کےارکان قومی اسمبلی اور کارکنوں پر مقدمات درج کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ سی پیک پاکستان کےلیے اہم منصوبہ ہے، چین کی جانب سے سکیورٹی خدشات کا اظہار تشویش ناک ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version