وزیر اعظم شہباز شریف نے حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کیلئے مالی امداد کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے جاں بحق و زخمیوں کی مالی امداد کے حوالے سے سید وسیم حسین کی جانب سے لکھے گئے خط پر ایکشن لے لیا گیا۔
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے وزیراعظم سے حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق و زخمی افراد کی مالی مدد کے لئے درخواست کی تھی۔
وزیراعظم کی جانب سے حیدرآباد سلنڈر بلاسٹ میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کیلئے مالی امداد کی منظوری دیدی گئی۔
حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں اب تک 27 افراد جاں بحق ، کئی زخمی افراد کراچی و حیدراباد کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔