پیر, دسمبر 23

پاکستان کے حمزہ خان نے اسلام آباد میں ہونیوالی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

اسلام آباد میں 31 ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر 19 کا فائنل ٹاپ سیڈ حمزہ خان اور ملائشیا کے سیڈ نمبر 3 حارت دانیال کے درمیان ہوا جس میں پاکستانی کھلاڑی نے باآسانی 35 منٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔

ٹاپ سیڈ حمزہ خان کی جیت کا اسکور 5-11، 10-12 اور 9-11 رہا۔

انڈر 17 کے فائنل میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، عبداللہ کو ملائیشیا کے نکھلیسور نے 2-3 سے شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑی کو ایک موقع پر 0-2 کی برتری حاصل تھی مگر ملائیشین پلیئر نے تیسرے گیم میں ٹائی بریکر سے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version