لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کھل کر سامنے آگئے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حامد خان اور رؤف حسن پر تنقید سے کچھ دوست روک رہے ہیں، اس لیڈر شپ کے ہوتے امکان نظر نہیں آ رہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آجائیں، موجوہ پی ٹی آئی قیادت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی تعلقات نبھانے کے لیے سارا الیکشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی گود میں ڈال دیا، موجودہ پی ٹی آئی قیادت جھوٹی اور احمقانہ باتیں کر رہی ہے، کیا عدالتوں کے ذریعے کبھی سیاسی لوگ رہا ہوئے ہیں؟فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر 47 مقدمات ہیں، ٹویٹ کرنے پر بھی مقدمہ درج ہو جاتا ہے، کچھ رہنما پشاور سے آ کر لاہور جلسے کر جاتے ہیں کوئی کچھ نہیں کہتا۔
فواد چوہدری نے اپنے ویڈیوبیان میں کہا کہ قیادت کی سیاسی حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے ہم کچلے جارہے ہیں۔اپنے بیان میں کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ برا وقت ختم ہوگیا ہے تو ہم نے بولنا شروع کردیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مشکل وقت بانی پی ٹی آئی اور ہمارے لیے تو ختم نہیں ہوا، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری جیلوں میں ہیں ان پر اب بھی مشکل وقت ہے۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں