پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جب ہم نے جنرل باجوہ کو توسیع کی پیشکش کی اس وقت تک دیر ہوچکی تھی، پانی سر سے اونچا ہو چکا تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جھوٹے شخص ہیں، مجھے وزیر داخلہ بنانے کا وعدہ کرکے مکر گئے تھے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ جنرل باجوہ کو غیر معینہ مدت تک کی توسیع دینے کی بات درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے صدر بنانے کی پیشکش کی تو میں نے کہا کہ کیا میری سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں۔
پرویز خٹک نے نوشہرہ کی 7 نشستیں رشتے داروں کو دینے کی تردید نہیں کی۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے صدر پرویز خٹک کا انٹرویو آج پروگرام نیا پاکستان میں اینکر شہزاد اقبال کے ساتھ رات 8 بجے جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔