جمعرات, دسمبر 5

کینسر کے موذی مرض سے لڑتی بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان نے کیموتھراپی کے بعد اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔


حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کے سر کے بال چھوٹے نظر آرہے ہیں جبکہ اداکارہ کی گردن اور جسم پر موجود تازہ زخموں کے نشان بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
بھارتی ڈرامہ سیریل یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے سے مقبولیت پانے والی اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ’اس تصویر میں آپ کیا دیکھتے ہیں؟ میرے جسم پر موجود نشان یا میری آنکھوں میں امید؟۔ یہ نشان میرے ہیں اور میں انہیں محبت کے ساتھ قبول کرتی ہوں کیونکہ یہ میری ترقی کے پہلے نشان ہیں جو میرے لیے ضروری ہیں’۔

حنا خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔حنا خان کی پوسٹ پر مداح ان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version