اسلام آباد: سپریم کورٹ میں انتخابی عذرداری اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سوال کیا کہ فارم 47 کیا چیز ہے اور فارم 47 کو قانون میں کیا کہتے ہیں؟ فارم 47 کیلئے قانون میں کیا لفظ استعمال کیا گیا ہے؟
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے(ن) لیگی رہنما اظہر قیوم نارا کی این اے 81 انتخابی عذرداری سے متعلق اپیل پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل احسن بھون نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں میرے موکل کامیاب قرار پائے، اس پر جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ریٹرننگ افسرنیدوبارہ گنتی کی درخواست پر آرڈر نہیں کیا، ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کا قانون کے مطابق پابند تھا، آپ کی درخواست پر دوبارہ گنتی ریٹرننگ افسر کو کرنی چاہیے تھی۔
اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان سوال کیا فارم 47 کیا چیز ہے اور فارم 47 کو قانون میں کیا کہتے ہیں؟ اس پر احسن بھون نے بتایا کہ فارم 47 ابتدائی نتیجہ ہوتاہے، حتمی نتیجہ فارم 48 پر جاری ہوتا ہے جب کہ فارم 47 کو قانون میں عارضی نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔
جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ اگر ریٹرننگ افسردوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردے توکیا ہوگا اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف دادرسی کا فورم کونسا ہوگا؟
وکیل احسن بھون نے دلائل دیے کہ 9 فروری کو ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کیا اور 11فروری کو ریٹرننگ افسر نے حلقے کا فارم 48 بھی جاری کردیا، انتظامی افسر کے فیصلے کے خلاف میرا مکل الیکشن کمیشن چلا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا
جمعہ, دسمبر 27
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی