ماسکو: روس نے یوکرین کے دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں تابڑ توڑ میزائل حملے کیے ہیں جس میں 29 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین پر حملوں کو تیز کردیا ہے اور اب اندھیری رات کے بجائے دن کی چکا چوند روشنی میں حملے کر رہا ہے۔
روسی حکام نے دعوی کیا کہ ان کی افواج نے یوکرین میں دفاعی صنتعوں اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ حکام نے اس کارروائی میں شہریوں کے جانی نقصان کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیدیا۔
دوسری جانب یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا کہ روس نے بچوں کے اسپتال کو نشانہ بنایا اور مختلف مقامات پر 40 سے زیادہ میزائل حملے کیے۔
یاد رہے کہ یوکرین نے گزشتہ روز روس میں اسلحے کے گودام پر میزائل حملے کرکے انھیں تباہ کردیا تھا جس میں روسی فوج کا اسلحہ بڑی تعداد میں تباہ ہوگیا تھا۔
روس نے دھمکی دی تھی کہ یوکرین کو اپنی اس غلطی کا بڑا خمیازہ بھرنا پڑے گا۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا