سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے مبہم پوسٹ کے دو ماہ بعد شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کو تین ماہ کا عرصہ گزر چکا۔
جویریہ عباسی نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت اداکار شہود علوی سے اپنی دوستی سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔پروگرام میں شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے نکاح کرلیا اور اب وہ شوہر کے ہمراہ زندگی گزار رہی ہیں۔اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تین ماہ قبل نکاح کیا تھا، شادی کے بعد ان کی زندگی پرسکون گزر رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں جویریہ عباسی نے بتایا کہ بیٹی عنزیلہ عباسی نے ہی انہیں شوہر سے شادی کا مشورہ دیا تھا، پہلے ان کی بیٹی اور شوہر کے درمیان تعلق قائم ہوا، اس کے بعد ہی انہوں نے شادی کی۔
اداکارہ کے مطابق انہیں اپنے سب سے قریبی دوست شہود علوی سمیت اہل خانہ نے بھی شادی کرنے کا مشورہ دیا اور انہوں نے سب کی رضامندی سے نئی زندگی شروع کی۔
ایک اور سوال کے جواب میں جویریہ عباسی نے بتایا کہ انہوں نے شادی کرنے میں اس لیے تاخیر کی، کیوں کہ پہلے ان پر زیادہ ذمہ داریاں تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے ان کی والدہ اور پھر والد علیل رہے جب کہ ان کی بہن انوشے عباسی سمیت ایک اور بہن اور بھائی بھی تاحال غیر شادی شدہ ہیں، اس لیے بھی انہون نے شادی کرنے میں تاخیر کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے اور شوہر کے درمیان کچھ عرصہ قبل تعلقات استوار ہوئے تھے، دونوں ایک تقریب میں ملے تھے، جس کے بعد شوہر نے انہیں شادی کی پیش کش کردی تھی لیکن وہ اس وقت تک شادی کے لیے تیار نہ تھیں۔
جویریہ عباسی نے بتایا کہ جب بشری انصاری اور ثمینہ احمد نے زائد العمری میں شادی کرکے ان جیسی خواتین کو حوصلہ دیا اور انہوں نے بھی شادی سے قبل بشری انصاری سے متعدد بار بات کی تو انہوں نے بھی انہیں جلد شادی کرنے کا مشورہ دیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور وہ تو ابھی جوان تھی، اس لیے انہوں نے شادی کی۔
جویریہ عباسی نے بتایا کہ شادی کرنے پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا لیکن ساتھ ہی انہیں وہیں حمایت بھی ملی اور ان کے مداح ہی ان کے مخالفین سے لڑنے لگے۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار