جمعہ, دسمبر 13

اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہوگی۔
دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، آذربائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version