کھٹمنڈو: نیپال میں سیاسی کشیدگی کے دوران پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد پشپا کمال ڈاہل حکومت کھو بیٹھے اور ان کی جگہ نئے سیاسی اتحاد کے سابق وزیراعظم 72 سالہ کے پی شرما اولی ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بن گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیپال کے صدر رام چندرا پاڈیل نے کے پی شرما اولی کو نیپالی کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف نیپال یونیفائیڈ مارکسسٹ لیننسٹ کے سیاسی اتحاد کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔
کے پی شرما اولی نے پشپا کمال ڈاہل کی جگہ منصب سنبھال لیا ہے جنہیں جمعے کو ایوان نمائندگان میں اعتماد کے ووٹ کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد آئین کے آرٹیکل 76 ٹو کے تحت نئی حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل ہوا۔نیپال کے نئے وزیراعظم اپنی کابینہ کے ساتھ پیر کو حلف اٹھائیں گے۔
قبل ازیں کے پی شرما اولی نے نیپالی کانگریس کے صدر شیربہادر ڈیوبا کی حمایت کرتے ہوئے خود وزیراعظم نہ بننے کا دعوی کیا تھا اور ایوان میں 165 اراکین کے دستخط سے قرارداد جمع کرائی تھی، جس میں ان کی جماعت 77 اور نیپالی کانگریس کے 88 اراکین شامل تھے۔
یاد رہے کہ کے پی شرما اولی اس سے قبل دو مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں، پہلی مرتبہ 11 اکتوبر 2015 سے 3 اگست 2016 تک اور دوسری مرتبہ 5 فروری 2018 سے 13 جولائی 2021 تک نیپال کے وزیراعظم رہے تھے۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی