چائنہ پیپلزلبریشن آرمی کی97ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک چین افواج دوطرفہ عسکری تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ عسکری تعاون دونوں ممالک کیدرمیان آہنی بھائی چاریکاثبوت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس بپلک ریلیشنز( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں چائنہ پیپلزلبریشن آرمی کی97ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
میجرجنرل وانگ زونگ ڈیفنس اتاشی،چینی سفارتخانیکاعملہ اورافسران کی شرکت کی، تقریب میں پاک فوج کیافسران بھی موجود تھے۔ آرمی چیف کی جانب سے مہمانوں کا استقبال، پی ایل اے کو مبارکباد دی، سید جنرل عاصم منیر نے چینی دفاع، سلامتی اور ترقی میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات غیر معمولی ہیں ،دونوں ملکوں نے ہمیشہ باہمی اعتماد اورحمایت کیساتھ اسٹریٹجک ماحول کیاتار چڑھا کامقابلہ کیا،پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاتقریب سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی افواج دوطرفہ عسکری تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ عسکری تعاون دونوں ممالک کے درمیان آہنی بھائی چارے کا ثبوت ہے۔
چینی سفیر نے پیپلزلبریشن آرمی( پی ایل اے) کی سالگرہ کی تقریب کی میزبانی کرنے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر ادا کیا۔
اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہی ہے ،پاک فوج نے ملک اور خطے کے امن و استحکام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
جیانگ زی ڈونگ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی بھائیوں کیساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہیں ، کوئی بھی طاقت پاک چینی آہنی دوستی اورافواج کے درمیان بھائی چارہ ختم نہیں کرسکتی۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی