جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے کی۔
درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ شیر افضل مروت کے مقدمے کا چالان عدالت پیش نہیں ہوا، شیر افضل مروت کے بیرون ملک روانگی کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیر افضل مروت کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد رکن قومی اسمبلی کے ناقابل ضمانت ورنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹر وے کے قریب پلاٹ پر بغیر منظوری تعمیرات کا الزام ہے، تھانہ نصیر آباد میں 2019 میں شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے شیر افضل مروت کی غیر حاضری پر 15 جولائی کو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، عدالت نے شیر افضل مروت کو 30 جولائی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں