اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علما اسلام ف(جے یو آئی) کمیٹیوں کی سطح پر باضابطہ طور پر مذاکرات پر آمادہ ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے گزشتہ رات سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں مولانا عبدالغفور حیدری بھی شریک تھے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، معاشی، آئینی اور پارلیمانی امور پر بات چیت کی گئی۔
اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کو مذاکراتی کمیٹی کے ناموں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف نے کمیٹی بنا دی ہے۔
جمعیت علما اسلام کی قیادت نے بھی جلد مذاکراتی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کے ناموں کے بارے میں جلد پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کرے گی۔

Leave A Reply

Exit mobile version