پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت سے مایوس ہوچکی ہے جبکہ حکومت کو پی ٹی آئی پر پابندی کا مشورہ دینے والے ان کے دوست نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی میںگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی پر پابندی کا مشورہ دینے والے ان کے دوست نہیں ہیں، پیپلزپارٹی وفاقی حکومت سے مایوس ہوچکی ہے، وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر مشاورت نہیں کی، وفاقی حکومت مشاورت کرتی نہیں اور دعوی کر دیتی ہے کہ ہم آن بورڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے اس طرح بھاگ دوڑ میں نہیں ہوتے، اس طرح تو غیر سنجیدہ بات ہوجاتی ہے، وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کی بات کرکے غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق (ن) لیگ نے کوئی بات نہیں کی،(ن) لیگ نے باضابطہ مشورہ مانگا تو دیا جائے گا، ہم نے تو وفاقی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑا وہ کیوں ہمیں پریشان کر رہے ہیں۔
تاج حیدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا طریقہ درست نہیں ہے، یہ کیا طریقہ ہے کہ بس ہم نے پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو شواہد آپ کے پاس ہیں جو سب کو معلوم ہیں وہ سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا ریاست مخالف بیانیہ رہا ہے وہ سامنے لانے کے بجائے آخر سے شروع کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی اور مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس ایوان صدر میں ہوا تھا، جس میں رہنماں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ جمہوری رویہ نہیں، تحریک انصاف اگر خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو رویہ بھی سیاسی جماعت جیسا اپنانا ہوگا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماں کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جو وفاقی حکومت کی اتحادی بھی ہے اور حکومت کے ہر آئینی اور قانونی فیصلے کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔